یوکرائن : فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری، دس افرد ہلاک

Ukraine Military

Ukraine Military

کیف (جیوڈیسک) یوکرائن کے مشرقی علاقے ڈونسیک میں فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

جس میں دس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ شہر کے کئی رہائشی علاقوں میں بمباری کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے۔

جبکہ شہر کی اہم سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے ہیں۔