ملتان (جیوڈیسک) شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف این اے 122 کے رزلٹ کا انتظار کر رہے ہیں اور ٹریبیونل جو فیصلہ دے گا اس کو قبول کریں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں شفاف الیکشن ہوئے ہیں اسی لیئے تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کے پی کے کی حد تک سینٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی اور ان لوگوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے جو معیار پر اتریں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو اس انداز میں اجاگر نہیں کیا گیا جس انداز میں کیا جانا چاہئے تھا جبکہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔