کراچی : ناظم چورنگی میں دو ڈاکو شہریوں نے پکڑ لئے، دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ناظم چورنگی میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، نیو ٹاؤن سے دو ملزم گرفتار، سولجر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

گلشن اقبال کراچی میں پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت ہو گئی، ملزم منظور ابڑو انسپکٹر ذیشان کاظمی قتل کیس میں ملوث تھا۔ ناظم چورنگی کے قریب لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کی شہریوں نے پکڑ کر دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس مقابلے میں مارا گیا ملزم منظور ابڑو انسپکٹر ذیشان کاظمی کے قتل سمیت 7 ہائی پروفائل مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کو گزشتہ روز گلشن اقبال میں پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی کارروائی میں ملزم مارا گیا۔ جام صادق پل کے قریب مقابلے کے بعد ایک ڈاکو پکڑا گیا، ادھر نیو ٹاؤن پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی، جبکہ سولجر بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص آصف کو قتل کر دیا۔

کراچی کے علاقے ناظم چورنگی میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈاکوؤں کی شناخت قلندر بخش اور عابد کے نام سے ہوئی۔ دو دن قبل بھی شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا تھا اور بدترین تشدد کے بعد ایک کو زندہ جلا دیا گیا، پچھلے کچھ عرصے سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ڈاکوؤں کو پکڑ کر ان پر تشدد کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔