میڈرڈ (جیوڈیسک) بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی ٹھنڈ برداشت نہیں کر سکتے مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ وہ برفیلی ہواؤں میں سیر سپاٹے کو نکل پڑے اور انہوں نے برف سے ڈھکے پہاڑوں میں پورا دن گرل فرینڈ اینٹونیلا روکوزو اور اپنے بیٹے تھیاگو کے ساتھ گزارا۔
انہوں نے اس موقع پر بنائی ہوئی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیں جن کے ساتھ انہوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ گزارا ہوا ایک خوبصورت دن کا جملہ بھی لکھا۔ ستائیس سالہ کھلاڑی کو یہ موقع اس وجہ سے بھی مل گیا کہ اتوار تک ان کا کوئی میچ نہیں ہے۔