شہر میں 50 فیصد گاڑیاں بغیر ٹرانسفر چلائے جانے کا انکشاف

Traffic

Traffic

لاہور (جیوڈیسک) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے شہریوں کے گھروں میں وارننگ نوٹس بھجوانے کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ لاہور میں موجود 50 فیصد گاڑیاں بغیر ٹرانسفر چلائی جا رہی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی تصاویر اور ساتھ وارننگ نوٹس محکمہ ایکسائز سے لئے گئے ریکارڈ کے مطابق گاڑی مالکان کے گھروں میں بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے

وارننگ نوٹسز میں 50 فیصد شہریوں کی جانب سے سی ٹی او آفس کو بذریعہ خط بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی گاڑی کس شخص کو کس تاریخ کو فروخت کی ہے جس میں متعلقہ نئے مالک کا نام اور ایڈریس بھی موجود ہے ،ٹرانسفر نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹرانسفر فیس اور ٹوکن فیس میں اضافہ ہے۔