راجن پور : سابق شوہر نے طلاق لینے پر خاتون کی ناک کاٹ دی

Rajanpur

Rajanpur

راجن پور (جیوڈیسک) تھانہ سٹی کی حدود میں خلیل آباد کالونی میں سابق شوہر عاشق حسین نے اپنی بیوی کو طلاق لینے کے تنازعے پر ناک کاٹ دی۔

خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ناک کو جوڑا نہیں جا سکتا۔ پولیس کے مطابق ملزم عاشق سے خاتون نے گذشتہ روز عدالت کے زریعے طلاق لی تھی۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔