پیرمحل کی خبریں 5/2/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ریجنل یونین آف جرنلسٹس علاقائی صحافیوں کی تنظیم ہے اور موجودہ قیادت کی سربراہی میں بہتری کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر رانا خالد محمود نے تحصیل پریس کلب پیرمحل کے وفد میاں اسد حفیظ، محبوب اختر خان ، خرم شہزاد بھٹی،امجد علی، سید نیئر عباس شاہ ، رانا نوید پرنس سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کی موجودہ قیادت شفقت حسین گیلانی، سینئر نائب صدر سجاد حسین خاں کھرل،جنرل سیکرٹری عابد مغل میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے اور صحافیوں کے مسائل حل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تمام تنظیمیں مکمل ہو جائیں گی ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے قیام سے علاقائی صحافیوں کو حل کرنے میں مد د ملی گی میاں اسد حفیظ نے کہا کہ ہمیشہ حق سچ کے لیے قلم کا استمال کیا بد قسمتی سے جرنلسٹ میں جرائم پیشہ افراد اور ناجائز کاروبار کو تحفظ دینے کے لیے جرنلسٹ کا روپ دھار ہوئے ہیں ایسے لوگوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔جرنلسٹ ملک کا سرمایہ ہیں کیونکہ ان نے ہمیشہ حق سچ کا علم بلند کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) جما عت الد عوة پیرمحل کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ،جسکی قیادت جما عت الد عوة کے امیرحافظ ابو تراب، سماجی شخصیت مہر عمراللہ نے کی ،ریلی ریسٹ ہائوس پیرمحل سے شروع ہوکر ریلوے روڈ ، ملک چوک سے ہو تی ہوئی اللہ چوک میں اختتام پذیر ہو ئی ریلی میں جما عت الد عو ة کے سینکڑوں کا رکنوں اور شہر یوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ریلی کے شر کا نے ہا تھوں میں پلے کارڈ اور بینز ز اٹھا رکھے تھے ۔جن پر بھا رت کو پسند یدہ ملک قراردینا کشمیر کے مسلما نوںکے ساتھ زدیا تی ہے کہ نعرے درج تھے ۔ ریلی کے اختتام پر بھارت کے پرچم کو نظر آتش کیا ۔ریلی کے شرکا سے امیر جما عت الد عوة ابو تراب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر کئی سالوں سے بھارتی فوج قابض ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے جو تاریخ کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایک دن کشمیری آزادی حاصل کر کے رہیں گے ۔ ہر پاکستانی کی خواہش و دلی تمنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا موقع ملے۔ 5 فروری کا دن ایک قومی دن کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک ہم کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی مدد کرتے رہیں گے۔مہر عمراللہ نے کہاکہ انشا للہ ایک دن کشمیر بھی آزاد ہو گا اور کشمیر میں جہا د جاری رہے گا ۔پاکستان کی سلامتی اور بقا کشمیر سے وابستہ ہے ملک دشمن طاقتیں منظم سازش کے تحت مسلمانوں پردہشت گردی کی چھاپ لگا کرکشمیر کی تحریک آزادی کو کچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں جبکہ مسلم دشمن طاقتوں کو اسرائیل اور بھارت کی غنڈہ گردیاں کہیں نظر نہیں آتیں اور کشمیر کے نہتے عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پولیس نااہلی کی وجہ سے شہر کے تاجر عدم تحفظ کا شکا رہیں سر شام ہونے والی ڈکیتی کی وارداتیں پولیس نااہلی کو ظاہر کرتی ہیںان خیالات کااظہار تاجر رہنما چوہدری عبدالغفار نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اگر کاروباری مراکز کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈز تعینات کئے جائیں۔اگر شہریوں نے اپنے جان و مال کی حفاظت خود ہی کرنی ہے تو پولیس کے محکمے کو ہی ختم کر دیاجائے۔ضلع میں جب بھی کسی نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے یا کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تو پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کے بلند و باغ دعوئے کئے جاتے ہیں مگر عملی اقدامات کہیں نظرنہیںآتے۔سرشام اسلحہ کے زور پر اہم کاروباری مراکز کو لوٹا جانا پولیس کارکردگی کی زندہ مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ ڈکیتی کی وارداتوں کے مرتکب افراد کو بھی گرفتار کر کے فوجی عدالتوں کے ذریعے سزائیں دلوائی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں کی جانب سے لوٹ مار کاعمل جاری۔تفصیل کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پے در پے کمی ہونے کے باوجود ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرانسپورٹروں کی جانب سے لو ٹ مار کا عمل عروج پر ہے۔ٹرانسپورٹ اڈوں میں کرایہ جات میں کمی کے بڑے بڑے بینرز تو آویزاں کر دیئے گئے ہیں مگر فی کلو میٹر پر ٹرانسپورٹ عملہ مہنگائی کے ستائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال کر ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کی زندہ مثال ہے۔گاڑیوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح سوار اگرکوئی دوران سفر مسافر زائد کرایہ پر ٹرانسپورٹ عملہ سے بحث کرنے کی جرا?ت کرتاہے تو اسے بے عزت کر کے منزل سے قبل ہی اتار دیا جاتا ہے اور یہ بھی تمیز نہیں کی جاتی کہ اپنے حق کی آوا ز اٹھانے والی خاتون ہی کیوں نہ ہو۔ضلعی انتظامیہ کی ناک نیچے لوکل بسوں اور ویگنوں میں غیر قانونی لگے “پھٹہ جات “بھی شہریوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں۔حکومت کی جانب سے باربار یہ اعلانات میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں کہ ملک کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حساب سے کرایہ جات میں کمی کی جائے مگر شائد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں الٹی گنگا بہتی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ناک نیچے ٹرانسپورٹروں کی جانب سے کھلے عام لوٹ ما ر کا بازار گرم ہونا لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔جب کہ سروے کے دوران ٹرانسپورٹروں کے ہاتھوں لٹنے والے مرد و زن نے بتایا کہ زائد کرایہ وصولی کی ٹکٹ بلا خوف جھجھک جاری کی جاتی ہیں اور جب زائد کرایہ پر احتجاج کیا جاتا ہے تو ہمیں یہ کہہ کر خاموش کروا دیا جاتا ہے کہ ہم ڈیمانڈ کے حساب سے انتظامیہ کو تمام منتھلیاں ادا کرتے ہیں اگر انصاف لینے کا زیاد ہ ہی جذبہ موجود ہے تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائو۔اگر حکومت کرایہ جات میں کمی چاہتی ہے تو ہماری منتھلیاں بھی ختم کروائی جائیں۔ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ ہم ہر شہر میں اڈا فیس کے علاوہ آئے رو ز منتھلیاں ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم کرایہ جات میں کمی نہیں کر سکتے۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) انجمن حسینہ رجسٹرڈ کے اراکین سید فریاد حسین شاہ ،اشرف علی،سید حسنین رضا،سید ذوالقرنین رضا اور حیدر علی ملنگ ،کاشاک علی بابرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ پشاور اور سانحہ شکار پور ملکی تاریخ کے خوف ناک دہشت گردی واقعات ہیں ملک کے اندر فوجی عدالتوں کے قیام کے باوجود روز بروز دہشت گردی واقعات میں اضافہ لمہ فکریہ سے کم نہیں۔اگر حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتی تو کرسی اقتدار سے الگ ہو جائے۔دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں تعلیمی اور مذہبی درسگاہیںبھی محفوظ نہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا اصل مقصد یہی ہے کہ بے گناہ شہریوں کو دہشت گرد کاروائیوں کا نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو سرعام پھانسیوں پر لٹکادیا جائے اور ایسے نازک حالات میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے لیڈران باہمی اختلافات کو فراموش کرکے اپنی صفوں میں اتحاد کی فضائ قائم کریں تا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ایک دہائی سے زائد جاری عرصہ سے دہشت گرد کاروائیوں کی وجہ سے ہم اقتصادی اور معاشی اعتبار سے تباہ و برباد ہونے کے ساتھ بحیثیت قوم اقوام عالم میں اپنی شناخت بھی کھو رہے ہیں۔بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والوں کا دین اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں کیونکہ اسلام امن و آتشی کا دین ہے جس میں معصوم شہریوں کے خون بہانے کی ہر گزاجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ شکار پور میں شہید ہونے والے افراد کے ورثائ سے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا جا کر افسوس نہ کرنا بہت سے سوالوں کو جنم دیتا ہے اور قوم کو ایسے حکمرانوں کی ضرورت نہیں جو عوام کے جان کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتی۔ملک دشمن قوتیں سیاسی اور مذہبی جماعتوںمیں اتحاد و یکجہتی کی فضا ئ کو ختم کروا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔اگر دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کے ذریعے سزائیں نہ دلوائیں گئیں تو یہ بات یقینی ہے کہ آنے والی نسلیں بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں رہیں گی اورایک منظم سازش کے تحت شیعہ کمیونٹی کا بے دردی سے قتل عام جاری ہے۔ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ شکار پور کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے جوڈیشنل کمشن کاقیام عمل میں لایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سکول کے بورڈ پر دہشت گردی واقعہ کی پیشگی اطلاع سکول انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1پیرمحل کے نوٹس بورڈ پر یہ تحریر لکھ دی گئی کہ “مورخہ 06ـ02ـ2015بروز جمعة المبارک سکول ہذا میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آئے گا “جیسے ہی سکول انتظامیہ اور طلبہ میں یہ خبر پھیلی ادارہ میں خوف و ہراس کی فضاء پیدا ہو گئی۔تاہم سکول انتظامیہ کی تمام تر کاوشوں کے باوجود تحریر لکھنے والے کا سوراغ نہیں مل سکا تھا۔ جب اس سلسلہ میں سکول انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اظہار لا علمی کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تھانہ پیرمحل پولیس نے عدالتی مفرروں کی گرفتاریوں کیلئے خصوصی لائحہ عمل تہہ کر کے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر ماہ جنور ی 2015میں مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں ساجد عباس ولد غلام عباس سکنہ 679/20گ ب ،اویس راشد ولد محمدیعقوب سکنہ Bپلاٹ پیرمحل ،قطب خاں ولدمرزاخاں سکنہ گوجرہ روڈسمندری ،نور احمد ولد لال سکنہ موضع محرم کاٹھیہ ،محمد ساجد ولد محمد صادق سکنہ 691/33گ ب ،محمد یوسف ولد غلام قادر سکنہ موضع محرم کاٹھیہ ،اللہ دتہ ولد صادق سکنہ 673/14گ ب ،خاتون اشہتاری بشیراں بی بی دختر محمد صادق سکنہ 691/33گ ب ،اسد عرف اسدی ولد محمد اسلم سکنہ 761گ ب ،رب نواز عرف عبدالغنی ولد محمد صدیق سکنہ 74/15/Lضلع خانیوال ،جنت بی بی دختر صادق سکنہ 691/33گ ب ،فیض رسول ولد محمدعلی سکنہ Bپلاٹ پیرمحل ،فریاد ولد اخترسکنہ 728گ ب ،اکبر علی ولد محمد رفیق سکنہ گلشن ٹائون فیصل آباد ،شاہ علی عرف گونگا سکنہ Bپلاٹ پیرمحل ،محمد سلیم ولد ہمایوں سکنہ محرم کاٹھیہ ،محمد رمضان ولد حق نواز سکنہ موچی والا جھنگ اور غلام عباس ولد عبدالخالق سکنہ 728گ ب کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ سال 2014میں تھانہ پیرمحل پولیس کو 182اشتہاری مطلوب تھے جن میں سے 18کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں تھانہ رجانہ اور تھانہ اروتی پولیس نے بھی متعدد اشتہاریوں کو گرفتارکر لیا ہے۔

Pirmahal Rally

Pirmahal Rally