ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس تجدید کرنے کا طریقہ کار تبدیل

State Bank of Pakistan

State Bank of Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) مرکزی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر لیٹر نمبر ایک دو ہزار پندرہ کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کی انسپکشن رپورٹ، قوانین کی پاسداری، کارپوریٹ گورننس اور مالی حالت کو مد نظر رکھ کر لائسنسں کی تجدید کی جائے گی۔

لائسنس کی تجدید پانچ سالوں کے لئے کی جائے گی۔ نئے طریقہ کار کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کو لائسنسں کی تجدید کے لئے ساٹھ روز پہلے درخواست دینا ہو گی۔