پاکستانی قوم کشمیریوں کی تحریک آزادی کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی،ایم اے تبسم

لاہور : ملک بھر کی طرح یوحنا آباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ وبربریت کیخلاف احتجاج کیا گیا ،جس میں سینکڑوں لوگوں نے کشمیری عوام کی ھمائت میں پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے ،جس میں کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے،اس موقع پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدر ایم اے تبسم،پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے مارٹن جاویدمائیکل ،انجمن تاجران یوحنا آباد کے صدر اعجازبھٹی،سماجی رہنماء و چیف ایڈیٹرروزنامہ عوامی محبت اقبال کھوکھر ودیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر سرکاری طورپر مناکر پاکستانی حکمرانوں اور عوام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے ہندوستان کو پیغام دیا ہے کہ بھارت کشمیر ی عوام پر مظالم بند کرکے غاصبانہ قبضہ ختم کرے اوراقوام متحدہ کی قرار دادوںکے مطابق کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت دے۔۔

پاکستانی قوم کشمیر یوں کی تحریک آزادی کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت کا عزم رکھتی ہے ،انجمن تاجران کے صدراعجازبھٹی نے کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہد کی غیر متزلزل حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ جاری رکھے گی چونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی برادری پر حل کرنا قانونی اخلاقی فرض ہے،پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے سینئروائس چیئرمین مارٹن جاویدمائیکل نے کہا کہ کشمیر یوں کے حوصلے بلند اور ہندوستانی جبر و تشدد برداشت کرکے آزادی کے لیے شہادتیں پیش کرنے والوں کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر ایشیاء میںامن کے علاوہ بھارت سے مذکرات بے سود ہیں کشمیر ی متحد ہیںاو رایمانی طاقت سے بھارت کے گماشتوں کو مقبوضہ کشمیر سے نکال سکتے ہیں۔۔

اقبال کھوکھرنے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کے لیے خوشحالی کی ضمانت ہے کشمیریوں کی حق خودارادیت کو دبانے والا بھارت جمہوریت کا دعویدار غاصب ہے اسکو جمہوری ملک کا لیبل لگوانے کا کوئی حق نہیں، بھارت کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،اس موقع پریونس ٹہلا،بابا ہدایئت مسیح،ڈاکٹرنزیرکھوکھر،رانا گل شیرایڈووکیٹ،پاسٹراصغرجان،ڈاکٹرمشتاق گل،ڈاکٹرڈینئیل،سلیم گل،شہبازبھٹی،رانا پرویزڈوگر،حاجی طالب حسین،رانا غضنفرعلی،حاجی محمداسماعیل،اکرم پرنس،چودھری محمداکرام ،رانا امتیازعلی،رشیدسہوترا،سمسون بد و دیگر نے بھی شہدا ء کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا اور ہندوستان کی ہٹ دھرمی کی متعدد مثالیں پیش کیں۔ اورکشمیریوں کی آزادی حق خودا رادیت کے حمایت ہندوستانی ظلم و بربریت پر مفصل روشنی ڈالی اور کشمیر ی شہدا ء کو خراج تحسین پیش کیا۔

Kashmir Solidarity Day

Kashmir Solidarity Day

Kashmir Solidarity Day

Kashmir Solidarity Day

Kashmir Solidarity Day

Kashmir Solidarity Day