پوری قوم کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔عصمت انور محسود

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنماء سابق اُمیدوار صوبائی حلقہ PS-120عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہہ رگ پوری قوم کشمیر کی بھارٹی تسلط سے آزادی کے لئے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی عصمت انور محسود نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت و مدد جاری رکھیں گے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کے مصائب کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی ظلم وستم کو رکوائے عصمت انور محسود نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں گمنام اجتماعی قبروں کی دریافت انسانی حقوق کے اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائیں مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ حکومت پاکستان اور مسلم لیگ(ن) سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف اور آزادی کشمیر کے لئے ایک پیج پر متفق ہیں انشا اللہ اب وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کی جدو جہد رنگ لائے گی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام آزاد فضا میں سانس لیں گے۔