کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) انٹر سٹی لیہ تا کروڑ اور بھکر چلنے والی ویگنوں کے مالکان اور ڈرائیورز کی جانب سے کی گئی ہڑتال ختم ہونے کے باوجود گزشتہ روز ٹریفک معمول سے کم۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا۔
تفصیل کے مطابق کروڑ بس اسٹینڈ میں ویگن مالکان اور ڈرائیوروں کی جانب سے 3 روزہ ہڑتال 4 فروری کو ختم کر دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود گزشتہ روز لیہ تا کروڑ بھکر کیلئے جانے والی ویگنیں معمول سے انتہائی کم نظر آئیں۔
جو گاڑیاں چل رہی تھی وہ صرف لیہ تا بہل کی سواریوں کیلئے تھی جبکہ بہل تا بھکر ہڑتال جاری ہے۔ جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔