مظفر گڑھ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون کا ہاتھ کاٹ ڈالا

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) خان گڑھ کی بستی گو پانگ میں مسلح افراد نے کلہاڑیوں اور لاٹھیوں سے محنت کش صغیر حسین کے گھر پر دھاوا بول دیا اور مار مار کر 7 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔

لڑائی کے دوران خون خرابہ دیکھ کر 9 سال کی علیشہ خوف سے جاں بحق ہو گئی۔ ملزموں نے محنت کش کی ماں کا ہاتھ بھی کاٹ ڈالا۔

زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں معمر خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے تیرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔