کراچی پولیس کی کارروائی، 22 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

Target Killers Arrested

Target Killers Arrested

کراچی (جیوڈیسک) ویسٹ زون پولیس نے سرجانی میں کارروائی کرتے ہوئے 22 افراد کے قتل میں ملوث عبید اللہ نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ٹارگٹ کلر شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے۔ ملزم حالیہ دنوں جیل سے رہا ہوا ہے۔

ٹارگٹ کلر عبید اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا گروپ چار افراد پر مشتمل ہے۔ شہر میں ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔