پیرمحل کی خبریں 5/02/2015

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) رکن صوبائی اسمبلی و ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) چوہدری امجد علی جاوید والدہ کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ممبر صوبائی کونسل مسلم لیگ (ن) اسر ار احمد پھلوری چوہدری اما ن اللہ ، چوہدری عبد الغفار، مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق ، عبدالستار ساقی، محمد جمیل ،پریس کلب کے عہدیداران میاں اسد حفیظ، محبو ب اختر خان ، محمد خرم شہزاد بھٹی، امجدعلی ، رانا نوید پرنس، میاں باسط حفیظ، رانا ششماد علی ، اظہا رالحق، محمد رمضان نے مرحومہ کے لئے مغفرت کی دعاکی اور امجد علی جاوید سے ہمدردی کا اظہار کیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) پیرمحل سٹی کی طرف یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں پر ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) پیرمحل سٹی کے سبزی منڈی روڈ پر واقع آفس میں یوم یکجہتی کشمیر تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ(ن) میاں طارق کوٹلی والے نے کہاکہ عالمی امن اور خطے میں دہشت گردی کے تدارک کے لئے فی الفور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کے جذبات کے مطابق ممکن بنایا جائے۔ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا ،حصہ ہے اور حصہ رہے گا۔ہندوستان کی فوج کے ظلم و ستم و بربریت کشمیر یوں کے جذبہ آزادی کو کبھی دبا نہ سکیں گے انہوں نے کہا قومیں قربانی سے اپنی تاریخ رقم کرتی ہیں۔پاکستانی عوام کا دل اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اسر ار احمد پھلوری نے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے۔ کشمیر جنت نظیر ہے اور جنت میں کفار نہیں جا سکتے۔ پرویز مشرف کی غلط پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کو کھٹائی میں ڈال دیا۔کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ کھلی دہشت گردی ہے۔اقوام متحدہ اپنی پاس شدہ قراردادوں پر عمل کروائے۔ چوہدری امان اللہ نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ فرنگی منافقانہ روش کا شاخسانہ ہے۔کشمیر مذہبی ،لسانی ،روحانی اور اخلاقی لحاظ سے پاکستا ن ہی کا حق ہے ،مسئلہ کشمیر کے جلدحل کے لئے مذاکرات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر ی عوام کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلانے کے لئے حرکت میں آئے،دنیا بھر میں کوئی ایک ملک بھی بھارت کے اٹوٹ انگ کے دعوے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ چوہدری عبدالغفار نے کہاکہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے اپنا غاصبانہ قبضہ فوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت کشمیر کے دریاں پر درجنوں کی تعداد میں بند باندھ کر پاکستا ن کو بنجرزمین بنانے کی سازش کر رہا ہے ،مقبوضہ کشمیر کے ایک کروڑ 30 لاکھ عوام ہندوستان سے فوری آزادی چاہتے ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں ہندو بنیے کی غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اور لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے کے بعد اپنی آزادی کے منتظر ہیں۔ مشتا ق احمد سعیدی نے کہا کہ بھارتی افواج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا ،ہزاروں نو جوانو ں کو عقوبت خانوں میں ڈالا، ہزاروں عفت ماب ماں بہنوں کی سر ے بازار عزتیں تارتار کی گئیں ان تمام چنگیزی ہربوں کے باوجود بھارتی درندہ صفت افواج کشمیریوں کی جذبہ حریت اور آزدی کے مطالبے کو ختم نہ کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) انصاف سٹوڈنٹس فیڈر یشن کی طرف یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیا تفصیل کے مطابق انصاف سٹوڈنٹس فیڈر یشن کی طرف یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ٹینکی گرائونڈمیں تقریب کا انعقاد کیاگیا انصاف سٹوڈنٹس فیڈر یشن کے ضلعی صدر بلال گجر ، تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک ثاقب سہیل ،ڈاکٹر مختار احمد خالدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کو بھارت پر مسئلہ کشمیر کے متعلق اپنی منظور کر دہ قرار دادوں پر عمل کر وانے کے لیے ہندوستان پر دبا ڈالنا چاہیے، مسئلہ کشمیر محض دو ممالک کے درمیان علاقائی تنازعے تک محدود مسئلہ نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کے حق خودارادیت کا ہے جسے اقوام عالم متعدد مرتبہ تسلیم کر چکی۔ ابتدا سے آج تک کشمیری بھارتی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں اور مقبوضہ وادی میں متعین بھارتی افواج کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سامنے آرہی ہیں جس پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی سکوت مجرمانہ اور قابل مذمت ہے،مسئلہ کشمیر کی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجودگی کے باوجود عالمی برادری کا خطے میں انسانی المیے کو جنم دے رہا ہے اور اہل کشمیر کے سیاسی، انسانی اور اخلاقی حقوق کی پامالی کا باعث بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ” آزادی کی جنگ کئی ایک محاذوں پر لڑ ی جاتی ہے۔ صرف میدان جنگ میںدشمن کا مقابلہ ہی کافی نہیں ہوتابلکہ تحریری، تقریری، ثقافتی اور سماجی محاذوں پر لڑنا پڑتا ہے۔ ہم سب کو مل کر آزادی کی اس جدوجہد میں اپناحصہ ڈالنا چاہئے۔ہم آج بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے پابند ہیں اور کشمیریوں کے حق خوداختیاری کو تسلیم کرتے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں رہنے والے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت ہم سب کا قومی اور دینی فریضہ ہے۔