مصر: سابق صدر حسنی مبارک کے مخالف 230 مظاہرین کو عمر قید

Hosni Mubarak

Hosni Mubarak

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف 2011ء کے اوائل میں عوامی احتجاجی تحریک میں حصہ لینے کی پاداش میں 230 کارکنان کو عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

ان میں اس عوامی احتجاجی تحریک کے ایک سرکردہ رہنما احمد دوما بھی شامل ہیں۔ عدالت نے اسی مقدمے میں ماخوذ 39 کمسن مدعا علیہان کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ان تمام کو قاہرہ کے مشہور میدان التحریر میں دسمبر 2011ء میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث ہونے پر قصوروار دیا گیا ہے۔