سندھ حکومت نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی وردی تبدیل کر دی

Traffic Police

Traffic Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی وردی کی تبدیلی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں صدر زون کے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نئی وردیاں اور موٹر سائیکلیں دی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو دی جانے والی نئی وردی کا رنگ سفید کے بجائے گرے ہے۔ اہلکاروں کی سفید وردی دھول، مٹی اور گرمی میں بہت جلد خراب ہو جاتی تھی۔

وردی کی تبدیلی ٹریفک پولیس کے روئیے میں بھی مثبت تبدیلی آئی ہے۔ اہلکار اب زیادہ پھرتی اور لگن سے گاڑیوں کو روکتے اور چیکنگ کرتے نظر آتے ہیں۔