کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے سات سات وینیوز پر کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ چودہ فروری سے سجے گا۔ میچوں میں بننے والے ریکارڈز سے پہلے ٹکٹوں کی تیز ترین فروخت کی تاریخ رقم ہونے لگی۔
رپورٹ کے مطابق پانچ فروری تک تمام چودہ وینیوز کی ساڑھے سات لاکھ ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ ساتھ ہی کہا جا رہا ہے جلد ہی یہ تعداد دس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
ایونٹ آرگنائزر نے کرکٹ پرستاروں سے درخواست کر دی ہے کہ تاخیر کے باعث کسی بھی مشکل میں پڑنے سے پہلے اپنی مرضی کی ٹکٹیں ابھی ہی خرید لیں۔
ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کا ریکارڈ اپنی جگہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے افتتاحی میچ کے سوا ارب سے زائد تماشائیوں کی طرف سے دیکھے جانے کی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔