کل سے اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

Snowfall

Snowfall

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی، تاہم کل ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغرب سے بارش اور برفباری کا باعث بننے والی ہوائیں جمعہ کو بلوچستان میں داخل ہوں گی اور اتوار تک ان کے اثرات رہیں گے جس سے ہفتہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، ہفتہ کو اسلام آباد ، راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد ، پشاور ، ہزارہ ، مالاکنڈ ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ، مردان ڈویژنوں کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے تاہم کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ، آج ملک میں سب سے زیادہ سردی پارا چنار اور کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ رہا ، جبکہ استور منفی 09 ، ہنزہ منفی 07 ، سکردو منفی 06 ، گوپس ، دیر ، مالم جبہ ، گلگت منفی 05 ، راولاکوٹ منفی 04 ، دروش منفی 03 ، کوئٹہ میں منفی 02 ، قلات،ژوب ، چترال، کاکول اور مری منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔