سندھ، پنجاب: حلقہ بندیوں کے معاملات حل کر کے الیکشن ہوں گے

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مئی میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائيں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر غور کیا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا خان کا کہنا تھاکہ قانون سازی مکمل ہونے پر اسلام آباد اور کنٹونمنٹ میں جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جائيں گے۔

جسٹس سردار رضا خان کا کہنا تھاکہ پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب اور سندھ کے حوالے سے آج کا اجلاس کارآمد ثابت ہوگا۔