پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ کا ہنگامی اجلاس، صحافیوں کی بھرپور شرکت

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) پریس کلب قلعہ دیدارسنگھ کا ہنگامی اجلاس ‘اجلاس ریاست علی کاظمی چیئرمین پریس کلب کی زیر صدارت منعقد ہوا’اجلاس میں ایک مقامی اخبار میں پریس کلب کے الیکشن اور خبر کی اشاعت کے متعلق حیرت اور افسوس کا اظہار کیا گیا پریس کلب کا کسی بھی قسم کا نہ تو الیکشن ہوا اور نہ ہی نئی باڈی تشکیل پائی ہے۔

تمام اراکین پریس کلب اس گھنائونی حرکت کی تردید کر تے ہیں اس خبر اور اشتہار سے مقامی صحافیوں کا وقار مجرو ح ہوا ہے اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد پاس کی گئی کہ پریس کلب کی عزت اور تو قیر بحال کرنے کیلئے اخبارات میں تردید کیساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی ‘اخبارات میں تردیدی اشتہارات اور خبریں شائع کروائی جائے گی اور تمام تر قانونی تقاضوں کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

تاکہ آئندہ کسی کو بھی صحافیوں کی عزت اور وقار اور پریس کلب کے نام کو استعما ل کرنے کی جرت نہ ہو پریس کلب کے مفادات کے خلاف کام کر نیوالے عہدیدارن اور اراکین کی رکنیت بھی منسوح کر دی جائیگی چند شر پسند عناصرجنکاپریس کلب سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں’ صحافیوں میں شرپسندی پھیلا رہے ہیں ‘اور اس بات کا عہد بھی ہوا کہ سابقہ روایات کیمطابق ہی پریس کلب کے انتخابات بھی متفقہ طور پر مشاورت سے کروانے کا لائحہ عمل بھی دیا جائیگا۔

اراکین پریس کلب کی تصاویر لگا کر جو غلط تاثرپیدا کیا جا رہا ہے اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اسکی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ جلد ہی قواعدوضوابط کے مطابق الیکشن کروا دئیے جائینگے’اجلاس میں سرپرست اعلیٰ عتیق یوسف ضیاء (چیئرمین ڈسڑکٹ پریس کلب گوجرانوالہ )،چیئرمین پریس کلب قلعہ دیدارسنگھ ریاست علی کاظمی، وزیر علی چوہدری سابقہ چیئرمین ،محمد یوسف شاد سینئر صحافی ،شیخ یعقوب بہلولیہ ،میاں محمد منشاء سابقہ چیئرمین ،(سرپرست اعلیٰ)ملک محمد عمران بشیر اعوان سابقہ چیئر مین ،چیف آرگنائزر میاں ناصر محمو د ،طارق محمود ہنجراسینئرصحافی ،محمد شوکت ڈارسینئر وائس چیئرمین،سجاداحمد ہنجرا،ملک عابد مظفر ،چیئر مین الیکٹرنک میڈیا عاطف سلیم گل ،وائس چیئرمین سہیل مصطفےٰ وڑائچ،وائس چیئر مین عمر وقاص خان،حافظ شہبازاحمد ملہی ،عبدالرحمن ڈار ،محمد ذوالکفل ،ملک محمد اکرم اعوان ،حاجی محمدارشد زاہد ،شہزاداحمد بھٹی سیکرٹری اطلاعات ،ابوبکر ملہی ،وائس چیئر مین عمر شہزاد بوبی ،غضنفر علی تارڑ ،رانا مقصود،رانا عابد مصور خان چیئر مین شکایات سیل ،وسیم سرور چغتائی کمپیوٹر انچارج ،رانا محمدسلمان آفس سیکرٹری، فیصل محمود چدھڑ فنانس سیکرٹری ، محمد اویس گجر ،رضوان اللہ گجر ،محمد شوکت تارڑ ،محمد اصغر اور دیگر صحافیوں نے بھر پور شرکت کی۔

اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا اور معاشرے کے ناسور جو کہ اپنے گھنائونے مقاصد کیلئے صحافت اور پریس کلب کی آڑ لینا چاہتے ہیں انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اور قلعہ دیدارسنگھ کی صحافت پر کسی قسم کی آنچ نہ آنے دی جائیگی۔