نیشنل بنک لسبیلہ انٹر فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز 10 فروری سے ہو گا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بنک لسبیلہ انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز 10 فروری سے جام غلام قادر اسٹیڈیم بیلہ میں ہو گا اس چمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ لسبیلہ کی تمام تحصیل کی ٹاپ 16 کمبائنڈ فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

فٹ بال کے اس شاندار ایونٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ وائس چیئر مین قادر بخش جاموٹ کرینگے اس موقع پر ان کے ہمراہ نیشنل بنک بیلہ کے منیجر سید امام شاہ ،اسپورٹس آفیسر یوسف بلوچ ،ڈسٹرکٹ تحصیل اور یوسیز کے ممبران کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اسپورٹس آرگنائزر بھی شرکت کرینگے۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق حب ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے حب کی ٹیموں کو 5ہزار روپے اور اوتھل کی ٹیموں کو ڈھائی ہزار روپے سفری الائونس دیئے جائیں گے جبکہ اس ایونٹ کے کے میڈیا کوارڈینٹر معروف اسپورٹس رپورٹر شیر افضل کو نامزد کیا گیا ہے۔