نئی دہلی میں ریاستی انتخابات آج ہو رہے ہیں

Elections

Elections

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی انتخابات آج ہوں گے۔ پولنگ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہو گا۔ انتخابی نتائج کا اعلان 10 فروری کو کیا جائے گا۔ نئی دہلی کی 70 رکنی ریاستی اسمبلی کے لیے انتخابات میں ایک کروڑ 33 لاکھ سے زیادہ ووٹرز 673 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

بی جے پی کی طرف سے کرن بیدی، عام آدمی کے اروند کیجریوال اور کانگریس کے اجے ماکن وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ انتخابات میں عام آدمی پارٹی اور حکمراں جماعت بی جے پی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی متوقع ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 36 سے 41 نشستوں پر کامیابی مل سکتی ہے جبکہ حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کو 27 سے 32 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کانگریس کو صرف 2 نشستیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔