کراچی (جیوڈیسک) شہر میں تین روزہ ادبی میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ دو ہزار دس سے جاری ادب کا یہ سالانہ جشن ایسی تاریخی اجتماع کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا جس میں شریک ہونے والے عوام وخواص کی مجموعی تعداد پچھلے پانچ سالوں میں پانچ ہزار سے بڑھتے ہوئے گزشتہ برس ستر ہزار تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔
تین روز میلے میں اس باراندرون اور بیرون ملک سے دو سو سے زاید ادیب، شعرا اور مصنفین حصہ لے رہے ہیں۔چھٹےلٹریچر فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے کلیدی مقررین کے لئے بھارت سے معروف مصنفہ نین تارا سہگل اور پاکستان سے زہرہ نگاہ کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے ہر سال تواتر کے ساتھ اس میلے کے کامیاب انعقاد کے لئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔
میلے کے پہلے دن کی سرگرمیوں کا اختتام نگہت چودھری کی پرفارمنس پہ ہوا۔ چھٹے کراچی لٹریچر فیسٹیول کی یہ تین روزہ ادبی رونقیں روزانہ صبح دس بجے سے رات دس بجے اتوار آٹھ فروری تک جاری رہیں گی۔