واشنگٹن میں طوفانی بارشوں سے دریا بپھر گیا

Flood

Flood

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں طوفانی بارشوں سے دریا بپھر گیا۔ سیلابی پانی نے نواحی قصبہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ امریکی ریاست واشنگٹن کے مختلف نواحی علاقے طوفانی بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔

مسلسل بارشوں کے باعث دریائے ڈیوکابُش کا پانی نواحی قصبے برینن میں داخل ہوگیا۔ سیلابی پانی میں پھنسے مختلف لوگوں کو ریسکیو ٹیموں نے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ سیلاب میں پھنسے مزید افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

سیلابی پانی میں کئی گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔ جیفرسن کائونٹی میں بھی نواحی علاقے سیلابی ریلے کے باعث زیر آب آگئے ہیں جس میں کئی گاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔ دوسری جانب ریاست اوریگن میں طوفانی ہواؤں نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔ بھاری بھرکم درخت گرنے سے متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔