مہمند ایجنسی:سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک

Security Forces

Security Forces

راولپنڈی (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، فورسز پر حملہ کرنے والے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا۔

فورسز نے جوابی کارروائی کرکے حملہ کرنے والے 7دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشت گردوں کی لاشیں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔