کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، گینگ وار ملزم ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لیاری کے علاقے کلری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار ملزم ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی سٹی فداء حسین کے مطابق لیاری کے علاقے کلری میں پولیس اور گینگ وار کے ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کا ملزم توصیف عرف بکری مارا گیا۔

ملزم کا تعلق شیراز کامریڈ گروپ سے تھا جو کہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا۔ ملزم کی لاش کوضا بطہ کی کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔