شاہد آفریدی کیریبین لیگ ٹی ٹونٹی میں ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے

Shahid Afridi

Shahid Afridi

گیانا (جیوڈیسک) کیرئر کا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے شاہد آفریدی کی کیربیئن لیگ ٹی 20 میں مانگ بڑھ گئی، اپنی ٹیم میں سب سے مہنگے داموں ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے، ویسٹ انڈیز کی سرزمین بھی کرکٹ کا گڑھ بننے لگی، کیربئین لیگ ٹی 20 کی چھ ٹیمیں فائنل ہو گئیں جن میں شاہد آفریدی سمیت چار پاکستانی کرکٹر شامل ہیں۔

شاہد آفریدی کو سینٹ کٹس اینڈ نیوس نے سب سے مہنگے داموں خریدا۔ کریئر کا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے آفریدی کی بولی ڈیڑھ لاکھ ڈالر پر ختم ہوئی ، دیگر تین پاکستانی کھلاڑیوں میں سابق کپتان شعیب ملک ایک لاکھ ڈالر ، سہیل تنویر 80 ہزار ڈالر اور کامران اکمل 30 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے۔

رواں سال اکیس جون سے چھبیس جولائی تک جاری رہنے والی کیریبئین لیگ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹر اپنی اپنی ٹیم کی طرف سے صلاحیتوں کا جادو جگائیں گے۔