بھمبر کی خبریں 07/02/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شریعت کورٹ کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے جلد ازجلد شریعت کورٹ کے ججز کی تقرری کی جائے تاکہ تعطل کا شکار مقدمات کے فیصلے ممکن ہوںاور عوام کو انصاف فراہم ہو ان خیالات کااظہار صدر سپریم کورٹ بار ایسویس ایشن راجہ انعام اللہ خان نے اپنے دورہ بھمبر کے دوران کشمیر پریس کلب کے صدر اور صحافیوں سے خصوصی ملاقات میںکیاصدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہاکہ شریعت کورٹ انصاف کی فراہمی کا اہم ادارہ ہے اور حکومت جلد ازجلد اس کی تشکیل کو ممکن بنائے اور شریعت کورٹ کی تشکیل تک عدالت عالیہ کے ججزکو تخویز کیاجائے تاکہ وہ شریعت کورٹ کے مقدمات کی سماعت کریں اور لوگوں کوانصاف کی فراہم کریں اور ریاست کی تمام بار ایسوسی ایشن کے نامور وکلاء پر مشتمل پینل تشکیل سے کر جلد ازجلد اور ترجیحی بنیادوں پر شریعت کورٹ کے ججز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں شریعت ایکٹ کی روح کو مدنظر رکھا جائے انہوںنے کہاکہ عدالتیں ہی انصاف کی فراہمی کا واحد ذریعہ اور ادارہ ہیں شریعت کورٹ جیسا ادارہ موجود نہ ہونے کے باعث انصاف کی فراہمی کیونکر ممکن ہو سکتی ہے لہٰذا حکومت وقت جلد ازجلد شریعت کورٹ کی تشکیل کرے اورعوام کیلئے انصاف کی فراہمی ممکن بنائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ایچ او چڑھوئی چوہدری منیر احمد کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے باعث وفات پا گئیں ہیںمرحوم کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان کچلور برنالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی راہنماؤں ،سول سوسائٹی ،انتظامی آفیسران وملازمین ،وکلاء ،صحافیوں ،تاجروں ،سرکاری ملازمین ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میجر جنرل راجہ شاہد پرویز علی خان کی طرف سے گزشتہ روز ڈی آئی جی جیل خانہ جات راجہ امجد ارشاد مرحوم اور ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر مرحوم کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی اور مرحومین کی روح کیلئے ایصال ثواب اورفاتحہ خوانی کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 11 فروری مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر حکومت آزادکشمیر کو نیشنل ڈے قرار دیکر باقاعدہ سرکاری سطح پر چھٹی کا اعلا ن کرنا چاہیے اور شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے باقاعدہ تقریبات کا اہتمام ہونا چاہیے اسلیے کہ موجودہ تحریک آزادی کے سرخیل مقبول بٹ شہید ہیںجنہوںنے نقد اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے جدید تحریک آزادی کا آغاز کیا ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کیا انہوںنے کہاکہ افضل گورو بھی جدوجہد آزادی کا روشن چراغ ہیں انشاء اللہ کشمیر فریڈم موومنٹ 11فروری کو تمام شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کشمیر سمیت بیرون ممالک ریلیوں اور سیمینار کو منعقد کرگی ریاست کی وحدت کی بحالی اور غیر مشروط حق خوداردیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھیںگے انہوںنے کہاکہ الحاق پاکستان ،الحاق ہندوستان اور آزادخود مختار کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کے حق خودارادیت سے مشروط ہے قبل ازوقت ہمیں آپس میں الجھ کر تحریک آذادی کو فی الحال کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے ہمیںآزادکشمیر میںنئی بننے والی جماعت تحریک انصاف سمیت مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور دیگر پاکستان سے پروموٹ ہونے والی سیاسی جماعتوںکے کردار سے شدید تحفظات ہیں ہم ریاست کی وحدت کی بحالی اور حق خودارادیت کی تحریک کیخلاف سازش سمجھتے ہیں انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میںجاری تحریک آزادی کیخلاف ہماری جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں ہم حکومت پاکستان کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کرتے ہم ہمیشہ پاکستان حکومت اور پاکستانی عوام کے جذبہ کی قدر کرتے ہیں کیونکہ ہماری تحریک آزادی میں پاکستانی نوجوانوں نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صدر کشمیر پریس کلب جاتلاں چوہدری محمود احمد ،چوہدری مسعود احمد آف کنڈ پنجیڑی کے والد محترم ماسٹر رشید احمد گزشتہ روز علالت کے باعث وفات پاگئے ہیںمرحوم کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان کنڈ پنجیڑی میں میں سپردخاک رک دیا گیا نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی راہنماؤں،سول سوسائٹی ،تاجروں ،وکلاء ،صحافیوں ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان ،سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق ،ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین ،ڈاکٹر انعام الحق ،کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدر انجینئر خالد پرویز بٹ ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،چوہدری فضل علی نے اپنے اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں سابق صدرکشمیر پریس کلب چوہدری محمود احمد کے والد محترم چوہدری محمد رشید کی وفات پر دلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجہ شاہد پرویز انتہائی ذمہ دار اور بہادر سپوت ہیں بحیثیت میجر جنرل ترقیابی سے عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ان خیالات کااظہار سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان ،سابق چیئرمین راجہ محمد انور خان نے اپنے ایک بیان میںکیا انہوںنے کہاکہ موصوف اپنے عہدے اور پیشے سے نظریے اور عقیدے کی طرح منسلک ہیں انکی ترقیابی پر انکے والد راجہ امداد علی خان ،بھائیوں کمشنر راجہ امجد پرویز علی خان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ طارق جاوید خان ،راجہ عامر خان USAاور پوری فیملی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔