شام (جیوڈیسک) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں اردن کے فضائی حملے کے دوران مغوی امریکی خاتون ہلاک ہو گئی۔
شدت پسند گروپ نے شام کے علاقے الرقہ میں تباہ شدہ عمارت کی تصویر جاری کی ہے اور امریکی خاتون كايلا جین مِلر کی ہلاکت کے بارے میں مزید کوئی شواہد فراہم نہیں کیے اورنہ ہی لاش کی تصویر جاری کی۔
وائٹ ہاؤس نے اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دولتِ اسلامیہ کے دعوے کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔