نیویارک (جیوڈیسک) ایبولا وائرس کے سبب اب تک ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس کے سبب گزشتہ 13 ماہ کے دوران افریقہ کے مغربی ممالک میں ہونے والی ہلاکتوں کی کُل تعداد نو ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
کئی ہزار افراد جو موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے، انہیں شدید قسم کے جسمانی اور نفسیاتی عارضوں کا سامنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی تکنیکی مشیر مارگریٹ ہیرس کے مطابق، ’’ایسے لوگ جو ایبولا کی بیماری سے بچ نکلے ہیں، انہیں مسلسل دیکھ بھال کی شدید ضرورت ہے۔‘‘