قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔ مصری افواج نے جمعہ کے روز مصر کے صوبے شمالی سینائی میں 27 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق دہشت گرد تنظیم صوبہ سینائی سے ہے جو مشرق وسطیٰ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعس سے اپنا تعلق ظاہر کرتی ہے۔
دہشت گرد تنظیم ”صوبہ سینائی“ مصر کی مرکزی حکومت کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔ جبکہ اس تنظیم نے جنوری میں تیس سے زائد مصری سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔