پاکستان دائمی دوست‘ دونوں کو داعش کے مشترکہ دشمن کا سامنا ہے: ایرانی کمانڈر

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل احمد رضا پور دستان نے ایران کو پاکستان کا دائمی دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو داعش کے اس مشترکہ دشمن کا سامنا ہے جسے امریکی حمایت حاصل ہے۔

بریگیڈئیر جنرل احمد رضا پور دستان سے تہران میں متعین پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر رضا علی خان اور میجر جنرل اکبر خان نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال بالخصوص داعش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ایرانی جنرل نے کہا کہ داعش عراق میں امریکہ کی پراکسی وار لڑ رہی ہے۔