نئی دہلی (جیوڈیسک) عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال نے نئی دہلی کے انتخابات میں جامع مسجد کے امام بخاری کی حمایت کو مسترد کردیاہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق امام بخاری نے نئی دہلی کے مسلمانوں سے مطالبہ کیاتھاکہ وہ عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں تاکہ دہلی میں ایمان دار اور سیکولر حکومت قائم ہوسکے۔
تاہم اورند کیجروال نے ان کی حمایت مسترد کردی ہے۔ کیجریوال کا کہناہےکہ ان کو عام عوام کی حمایت درکار ہے، انہیں ایسے آدمی کی حمایت درکار نہیں ہے، جس نے اپنے بیٹے کی دستار بندی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو دعوت دی تھی۔