فیصل آباد ( پ ر) جوائنٹ سیکر ٹر ی پا کستا ن مسلم لیگ (ن) خو اتین ونگ سٹی محتر مہ بلقیس اختر نے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، یہ وقت ملک و قوم کے اتحاد اور اتفاق کا ہے ۔ ملک و قوم کیلئے ذاتی مفادات اور انا چھوڑ کر بالغ نظری کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہم سب نے مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک وفد سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اتحاد اور ایثار کے جذبے سے کام لیتے ہوئے ذاتی انا اور جماعتی مفادات کی قربانی دے کر پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے مل کر آگے بڑھا جائے اور اپنی ذات کی نفی کرکے ملک و قوم کو آگے لے جانے کیلئے سب کو میں کی روش چھوڑ کر امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انتشار کی حالیہ سیاست سے پاکستان کی معیشت کو جوبے پناہ نقصان پہنچا ہے اس پر پوری قوم دکھی ہے اور اب سیاست دانوں سے بہتری کی توقع رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے جڑا ہوا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ترقی اور خوشحالی کا راز مضبوط جمہوری نظام اور سیاسی استحکام میں مضمر ہے۔