کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے، مادرملت کے زیراستعمال گاڑیاں کباڑ میں تبدیل کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کے زیر استعمال گاڑیاں محفوظ کرنے کے بجائے کھلے آسمان تلے پھینک دی گئیں جس کے سبب میوزیم میں رکھی جانے والی گاڑیاں کاٹھ کباڑ میں تبدیل ہو رہی ہیں۔
محترمہ فاطمہ جناح کے زیراستعمال گاڑیاں محکمہ آرکائیو میں کھلے آسمان تلے کھڑی ہیں، قومی ورثہ قرار دی جانے والی گاڑیاں میوزیم کے بجائے بغیر چھت کے گودام میں کھڑی ہیں۔