اسلام آباد : بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں سے ہیروئن برآمد

Heroin

Heroin

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مسافروں سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل قطر سے آنے والے ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق بحرین جانے والے مسافر خائستہ رحمان کے سامامان سے کروڑوں روپے کی دو کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایک اور کارروائی میں بارسلونا جانے والے مسافر ملزم قیصر اقبال کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے پچیس کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ دوسری طرف اے ایس ایف نے قطر سے آنے والے ملزم محمد اکرم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم قتل کے مقدمے میں مطلوب اور اس کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔