ڈرائیونگ سکول میں سرٹیفکیٹس تقسیم

City Traffic Police

City Traffic Police

لاہور (جیوڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے خواتین کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

پولیس ڈرائیونگ سکول کے رواں سال کے دوسرے بیج کی تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس میں مہمان خصوصی کرکٹر محمد یوسف اور گلو کار جواد احمد شریک ہوئے۔ اس بیج میں 21 خواتین سمیت 61 افراد نے تربیت مکمل کی۔ کامیاب ہونیوالے مرد و خواتین میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے۔