اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید مظہر علی شاہ ایڈووکیٹ نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت کے 31 سال مکمل ہو نے پر 8 تا 10 فروری ایام تجدید عہد منانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پرملک بھر میں خصوصی تقریبات اور تنظیمی کنونشن منعقد ہوں گے۔
ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری کردہ بیان میں سید مظہر علی شاہ نے باور کرایا کہ ٹی این ایف جے کا مطمع نظر تنظیمی محور اسلام، پاکستان اور عوام ہیں اور عقیدہ ووطن ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت میں مشن ولاء و عزا کے لئے عملی جدوجہد پوری امانت و دیانت سے جاری ہے۔