کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کا سالانہ اجلاس نئے عہدیداروں کا چناو

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کراچی کا سالانہ اجلاس صدر ارشاد احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کلب کے تمام عہدیداران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی اجلاس میں کوہاٹ اسپورٹس فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون کے نئے عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ کیپٹن عبید اللہ، چیئر مین محمد اسلم بنگش، وائس چیئر مین منیر کوہاٹی ،صدر ارشاد احمد،نائب صدر سرفراز خان ،جنرل سیکریٹری تاج محمد ،جوائنٹ سیکریٹر ی بختیار خان ،خزانچی سجاد احمد ،پبلک سیکریٹری مراد گل ،سپورٹ سیکریٹری نور احمد ،پریس سیکریٹری وزیر شاہ جبکہ سپورٹر جوائنٹ سیکریٹری شبیر تنولی ہونگے۔