غلنئی (جیوڈیسک) بیزوٹ میں واقع بچیوں کے سرکاری اسکول کو بارودی مواد کے ذریعے تباہ کردیا۔ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے بیزوٹ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول نامی بچیوں کی درس گاہ کو بارودی مواد سے اڑا دیا
واقعے کے نتیجے میں اسکول کی پوری عمارت تباہ ہوگئی تاہم عمارت میں کسی شخص کی عدم موجودگی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران دہشت گرد فاٹا میں اب تک سیکڑوں اسکولوں کو تباہ کرچکے ہیں۔