اسلام آباد میٹرو سروس کے لئے 17 جدید ترین بسیں راولپنڈی پہنچا دی گئیں

Metro Bus Service

Metro Bus Service

راولپنڈی (جیوڈیسک) جڑواں شہروں کے درمیان جدید ترین میٹرو سروس کے لئے سوئیڈن سے منگوائی گئیں 17 جدید ترین بسیں راولپنڈی پہنچا دی گئی ہیں۔
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو سروس کے لئے مجموعی طور 68 بسیں درآمد کی جائیں گی جن میں سے 17 بسوں کی پہلی کھیپ راولپنڈی پہنچ گئی ہیں جبکہ دوسری کھیپ بھی رواں ماہ پہنچ جائے گی۔

میٹرو بس پراجیکٹ کمیٹی کے چئیرمین حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو پراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے ، جس کے تحت مری روڈ کے دونوں اطراف سڑکوں کی کارپٹنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔

اس ماہ کے آخر تک میٹرو بس پراجیکٹ مکمل کر لیا جائےگا ، جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف افتتاح کریں گے۔