خیبر ایجنسی میں امن لشکر کی چوکی کے قریب دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Khyber Agency Peace Groups

Khyber Agency Peace Groups

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں امن لشکر کی چوکی کے قریب دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے نری بابا میں امن لشکر کی چوکی کے قریب دھماکے سے 3 رضاکار موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری سے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔