کراچی : بھینس کالونی میں ذاتی تنازع پر بھائی اور باپ کا قتل

Buffalo Colony

Buffalo Colony

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ذاتی تنازع پر فائرنگ کر کے ایک شخص نے اپنے بھائی اور باپ کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئےجن کی شناخت سلیم اور اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں باپ بیٹے ہیں۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص آصف نے تلخ کلامی کے بعد اپنے ہی بھائی اور والد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔