برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے اپنی محنت لگن اور جدوجہد سے اپنا مقام پیدا کیا ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے اپنی محنت لگن اور جدوجہد سے نہ صرف اپنا مقام پیدا کیا ہے بلکہ برطانیہ کی تعمیر وترقی میںبھی اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وطن عزیز پاکستان اور ریاست جموں وکشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے نہ صرف ہمیشہ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے بلکہ زر مبادلہ بھیج کر تعمیروترقی میں عملاً حصہ بھی لیا ہے وطن عزیز کی خد مت کی ہے بیرون ممالک تارکین وطن اور بالخصوص برطانیہ میں رہنے والے کشمیری تحریک آزادی کے بھی علمبردار بے لوث اور بلا تنخواہ سپاہی ہیں ان خیالات کااظہار سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے چوہدری تنویر صابر کی طرف سے میئر ہائی ویکبم چوہدری خلیل احمد کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری انوار الحق نے کہاکہ لٹی پٹی کشمیری کمیونٹی نت برطانیہ جاکر انتہائی محنت جان فشانی ،لگن اور دیانتداری سے اپنے معاشی حالات بہتر کیلئے برطانوی سیاست میں حصہ لیا۔

کشمیر کی تحریک آزادی کیلئے کام کیساتھ ساتھ مقامی سیاست میںبھی حصہ لیتے ہوئے برطانوی سیاست میں اہم مقام حاصل کر لیا ہے بہت سے دوسرے شہروں کے کونسلر میئرز اور برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران اس کا ثبوت ہیں کشمیری کمیونٹی نے نہ صرف ذاتی مقام حاصل کیاہے بلکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ انہوںنے اپنی جنم بھومی کو بھی کبھی فراموش نہیں کیا آزادکشمیر اور پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے ہمیشہ مثبت کرداراداکیا ہر مشکل وقت میںسرخرو ہوئے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا اور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے بنیادی کردار اداکیا انہوںنے کہاکہ برطانیہ میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی خاطر اکثر دست و گریبان بھی ہو جاتے ہیں۔

جبکہ دیگر قومیں اور ممالک کے لوگ اپنے اختلافات صرف ملکی حد تک محدود رکھتے ہیں اور بیرون ممالک میںصرف اپنے ملک اور قوم کے نمائندہ کے طور پیش کرتے ہیں جبکہ ہماری کمیونٹی کے لوگ بیرون ممالک بھی اپنے سیاسی اور نظریاتی اختلافات کا پرچار کرنے سے گریز نہیں کرتے بہر حال برطانیہ سمیت یورپ اور امریکہ میںکشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی ترقی اور ایک باعزت مقام حاصل کرناہمارے لیے باعث مسرت اور باعث فخر ہے اس سے قبل ہائی ویکبم کے میئر چوہدری خلیل احمد نے اپنے خطاب میںکہاکہ وہ برطانیہ میںپید اہوئے وہاں پر ہی تعلیم حاصل کی اور سیاست کا آغاز کیا کونسلر منتخب ہوئے اور اب ہائی ویکبم کے میئر بن کر وہاں کے عوام کی خدمت کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنے علاقے آزادکشمیر کی یاد کبھی نہیںبلائی اور کشمیر اور کشمیریوں سے خصوصی تعلق قائم ہے برطانیہ اور یہاںکی مقامی سیاست فرق یہ ہے کہ برطانیہ میںسیاست انتہائی دیانتداری اور خدمت کے جذبے کے تحت کی جاتی ہے۔

وہاں پر اگر کوئی کونسلر میئر یا ممبر پارلیمنٹ عوام کے سامنے یا عوام کیساتھ جھوٹ بولے تو اسے اپنے منصب سے استعفیٰ دینا پڑتا ہے لیکن یہاں پر صورتحال مختلف ہے اگر کشمیر اور پاکستان کے سیاستدان بھی پوری سچائی ،دیانتداری ،جذبہ حب الوطنی اور عوامی خدمت کے حقیقی جذبے کیساتھ سیاست کرنا شروع کر دیں تو آزادکشمیر اور پاکستان بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ملک بن سکتے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ سچائی اور دیانتداری کے جذبے کو بدرجہ اتم قبول کیا جائے انہوںنے کہاکہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کے دل کشمیریوں اور پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں یہاںکی خوشی غمی کے اثرات برطانیہ میں بھی فوری محسوس کیے جاتے ہیں اور یہاں کے لوگوں کی قسم پرسی پر سات سمندر پار بیٹھے کشمیریوں کے جذبات مجروع ہوتے ہیں وہ وطن عزیز کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال ،ایس ایس پی چوہدری منیراحمد ،اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ ارشاد انور خان ،سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،چوہدری فضل علی ،سابق چیئرمین مرزامحمد اجمل جرال ،ایم ایس ڈاکٹر اقبال حسین ،ڈاکٹر ناصر محمود ،ڈی ایس پی لیگل راجہ اشفاق احمد ،ایکسین شاہرات ندیم اقبال ،ایکسین واٹر سپلائی چوہدری ظہیر الدین ،صدرکشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،سابق صدر حاجی نعیم گل ،سیکرٹری جنرل چوہدری عاطف اکرم ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مرزاندیم اختر،صدر صراف یونین راجہ شوکت علی ،صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری عارف کاکا،ٹھیکیدار چوہدری محمد الیاس ،MDروز گروپ خواجہ ظفر اقبال بٹ ،چوہدری سلیمان یونس ،راجہ عطاء المنعم خان،ٹھیکیدار لیاقت علی ،ٹھیکیدار انعام الحق ،ٹھیکیدار محمد آصف ،اور دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں جب مہمان خصوصی بھمبرکی حدود میں پہنچے تو ان کا جبی ،سوکاسن اور بھمبرمیں شاندار استقبال کیاگیا اس موقع پر بڑے بڑے خیر مقدمی بینرز اور پورٹریٹ آویزاں تھے مہمانوں پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور ہار پہنائے گئے۔

Bhimber News

Bhimber News