پاکستان کا معاشی حب کراچی مسائلستان بن چکا ہے ,شمیم اختر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود خلد آباد قائد آباد کی چیئر پرسن شمیم اختر ،نائب صدر نجمہ اشفاق ،جنرل سیکریٹری مختار احمد ،سدرہ قریشی ،صوبیہ خان ،پریس سیکریٹری آصف اقبال نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ شہر کراچی کی عوام بنیادی سہولیات کے حوالے سے مسائل کا شکار ہے۔

اورحکمراں مسائل پر توجہ دینے کی بجائے سب ٹھیک ہے کا راگ آلاپ رہے ہیں تنظیم فلاح و بہبود کے رہنمائوں نے کہاکہ شہر کراچی پاکستان کا معاشی حب ہونے کے باوجود یہاں کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں شہر کی گلیاں کچرا کنڈیوں میں تبدیل اور سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے ندیوں اور نالوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔

شہر میں بلدیاتی نظام نہ ہونے کہ وجہ سے بلدیاتی اداروں میں لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ کراچی کو اُس کا جائز مقام دیا جائے اور شہر کی گلیوں اور محلوں میں درپیش مسائل کے حل کے لئے احکامات صادر کریں تاکہ عوام روز مرہ مسائل سے نجات پاسکیں۔