سینیٹ انتخابات قوم کے ساتھ مذاق ہیں، روشن پاکستان پارٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت سینیٹ انتخابات کے انعقاد کا مطلب دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کی اکثریت میں مزید اضافہ کرنا ہے جو یقینا ملک و قوم کے ساتھ مذاق‘ زیادتی ‘ نا انصافی اور اس کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔

سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘یونس سایانی صدر محمد سلیمان راجپوت‘ محمد انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر‘ میڈم انیتا اور تبسم نازکے ہمراہ مرکزروشن پاکستان پرمیڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ سینیٹ کی حیثیت ملکی سلامتی ‘ تعمیروترقی اور قومی پالیسیوں کے حوالے سے قومی اسمبلی کو ماہرانہ رائے پیش کرنا ہے۔

تاکہ اسمبلی کے فیصلے قومی و عوامی مفاد کے تابع ہوں اور ان کے ثمرات سے قوم کا ہرفرد فیضیاب ہوسکے اسلئے اسمبلی میں موجود جماعتوں کو سینیٹ کی نشستوں کا کوٹہ پیش کرکے عوام کا استحصال کرنے کی بجائے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے پیش کردہ فارمولے کے مطابق صنعتکاروں ‘تاجروں ‘ مزدوروں ‘ طالبعلموں ‘ خواتین ‘ مذہبی اسکالروں ‘ صحافیوں ‘ وکلا ¿ ‘ قانون دانوں اور زندگی کے دیگر تمام شعبوں کی رجسٹرڈ تنظیموں سے مساوی نمائندگی لیکر سینیٹ کی تشکیل کی جائے جس میں ہر صوبے کی نمائندگی کا مساوی ہونا بھی لازم ہے چھوٹے اور بڑے صوبے کے نام پر ہونے والے عوامی استحصال کی روایت کا خاتمہ بھی ہو اور سینیٹ کی ماہرانہ رائے کے تحت قومی اسمبلی کے فیصلوں سے ملک و قوم امن ‘ اخوت ‘ ترقی ‘ خوشحالی اور خود مختاری کے حقیقی کہکشاں کی جانب بڑھ سکیں۔

Tariq abdul Aziz Wedding Group Pic

Tariq abdul Aziz Wedding Group Pic