لاہور :آج شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

Wather Cloudy

Wather Cloudy

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، آئندہ روز شہریوں کو ایک بار پھر دھند کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رات گئے ہلکی بارش کے بعد آج صبح سویرے سے آسمان پر ہلکے بادل چھائے ہیں جبکہ سورج بھی اپنی کرنیں بکھیر رہا ہے۔ دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی ، سوموار کے روز صبح اور رات کے اوقات میں دھند رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرات آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔