لندن (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے ستاروں کا جھرمٹ لندن میں امڈ آیا ہے۔ نامزدگی حاصل کرنیوالی اداکارائیں Amy Adams اور Julianne Moore یونی کلر ڈریس کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ Julianne نے سرخ جبکہ
Adams نے آف وائٹ گاؤن زیب تن کر رکھا تھا۔ Keira Knightley کا تھری ڈی ایمبرائیڈری سے لیس گاؤن خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
مردوں میں کلاسک بلیک اور بو ٹائی کا رجحان رہا۔ اسٹائل آئکن ڈیوڈ بیکھم نیوی بلیو کلر میں انتہائی پرکشش لگ رہے تھے۔