لاہور (خصوصی رپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ طلبہ یونین کے انتخابات کروائے جائیں۔ گذشتہ حکومت نے اقتدار کے آغاز میں طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان کیا اور سو دنوں میں یونین انتخابات کروانے کا اعلان کیا مگر اپنے اس وعدے پر عمل درآمد نہیں کر سکے، حکومت انتخابات کا آغاز وفاقی تعلیمی اداروں سے کرتے ہوئے طلبہ کو ان کا جمہو ری حق دیے اورفی الفو ر طلبہ یونین کے الیکشن کا اعلان کرے ان خیا لات کا اظہا ر انہو ں نے لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ جمہوری حکومت قیادت کی نرسریوں پر پابندی کو ختم کر کے اپنے جمہوری ہونے کا ثبوت دے۔
اسلامی جمعیت طلبہ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر ے گی طلبہ یونین کے انتخابات نہ کروانا طلبہ کے جمہوری حقوق کو صلب کرنے کے مترادف ہے جس کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ جب طلبہ کو ووٹ دینے کا حق حا صل ہے تو طلبہ یو نین پر پابندی ختم ہو نے کے با وجود طلبہ یو نینز کے ا لیکشن کیو ں نہیں کروائے جا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت بتائے گا کہ تعلیمی ادارے ہی انقلاب کا مرکز ہیں۔طلبہ حقوق کو صلب کرنے والے سیاست دانوں نے راستہ نہ دیا تو انہیں پارلیمنٹ کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔ من مانی کرنے والے سیاست دان قوم کی قیادت کے اہل نہیں ہیں۔ طلبہ یونین کے انتخابات سے ہراساں سیاست دان قوم کی بہتری نہیں چاہتے ہیں