ِبلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے کے مرکزی رہنما و سابق ایم این اے میر عبدالرئوف مینگل کا بیان

Sibi

Sibi

سبی (محمدطاہر عباس) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے کے مرکزی رہنما و سابق ایم این اے میر عبدالرئوف مینگل نے کہا کہ سبی نصیر آباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے زمینداروں کا معاشی قتل ہورہا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے زرعی زمینوں پر کھڑی اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ علاقے میں بجلی کی اس طرح کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی کیا جارہا ہے انہوںنے کہا کہ بلوچستان کی عوام کے ساتھ گزشتہ کئی ادوار سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سبی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بیس سے بائیس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری معیشت تباہ ہورہی ہے

شہر کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے انہوںنے کہا کہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو بلوچستان کے زمیندار فاکہ کشی پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کا 80 فیصد زریعہ آمدن زراعت سے وابستہ ہے مگر افسوس کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اس شعبے سے منسلک زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصا ن اٹھا نا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کو تباہی سے بچانے کیلئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ بلوچستان کی عوام خصوصازمیندار حضرات نقصانات سے بچ سکیں ۔